ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں واقع جنوبی کینرا کے کانگریس پارٹی اجلاس میں مارپیٹ

مینگلور میں واقع جنوبی کینرا کے کانگریس پارٹی اجلاس میں مارپیٹ

Sat, 13 May 2017 00:40:47    S.O. News Service

منگلورو 12؍مئی (ایس او نیوز)جنوبی کینرا میں یووا کانگریس کے انتخابات 14 مئی کو منعقد ہونے والے ہیں۔ اس سلسلے میں بلائے گئے ایک اجلاس کے دوران انتخابات میں بطور امیدوارشامل رہنے کے خواہشمند لقمان پر حملہ کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یووا کانگریس لیڈر لقمان پر یہ حملہ یووا کانگریس کے ضلع صدر متھن رائے کے حامیوں کی طرف سے کیے جانے کا الزام ہے۔ متھن رائے گزشتہ سات سال سے یووا کانگریس کے عہدے پر فائز ہے۔لقمان نے متھن پر کانگریس دفتر میں ہی غنڈہ گردی کرنے اور ریاستی آبزرور کے سامنے ہی جان سے مارنے کی دھمکی دینے کاالزام لگایا ہے۔ حملے کے فوری بعد کانگریس کارکنا ن نے ایک دوسرے کو گالیاں دینا شروع کیں ۔

حملہ میں زخمی ہونے والے لقمان نے بتایا کہ مخالف گروہ کے کانگریسی کارکنان کو انتخابات میں شکست کا خوف تھا، جس کو دیکھتے ہوئے یہ حملہ کیا گیا ہے، لقمان نے بتایا کہ ہم لوگوں نے  گذشتہ چھ ماہ سے ممبرشپ کی مہم چلائی ہے جس کے نتیجے میں اب تک پندرہ ہزار نوجوانوں کو کانگریس میں شامل کیا ہے اور نئے ممبرس ہی فیصلہ کریں گے کہ آئندہ انتخابات میں کسے جیت دلانا ہے ۔ لقمان کے مطابق انہیں توقع ہے کہ نئے ممبران انتخابات میں اُنہیں ہی منتخبکریں گے، جس کو دیکھتے ہوئے جرمانہ ذہنیت رکھنے والوں نے اُن پر حملہ کیا ہے۔

لقمان نے بتایا کہ چونکہ آپسی جھگڑا ہوا ہے، اس بناء پر پولس تھانہ میں وہ کوئی کیس درج نہیں کررہے ہیں البتہ کانگریس کے اعلیٰ لیڈران کو حملے کے تعلق سے جانکاری دیں گے۔


Share: